پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں

پیر 21 ستمبر 2020 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں،3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل دورہ پاکستان کیلئے زمبابوے کرکٹ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 20 اکتوبرکو متوقع ہے جس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کوکورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں ہیں جن میں کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ بائیو سیکیورببل انٹرنیشنل ایس او پیز کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور پاکستان آمدسیقبل زمبابویاسکواڈ میں شامل افرادکاایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔پی سی بی کی جانب سے بھیجی گئی تفصیلات میں کہا گیا کہ پاکستان آمد پربھی زمبابوے کے کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں