ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے حوالے سے توجہ دلا نوٹس جمع

منگل 22 ستمبر 2020 12:30

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے حوالے سے توجہ دلا نوٹس جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے حوالے سے توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری قتل اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا،چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکل اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا، حکومت نے جرائم روکنے کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں