انسداد دہشتگردی عدالت، کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں30ستمبر تک توسیع

منگل 22 ستمبر 2020 12:30

انسداد دہشتگردی عدالت، کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں30ستمبر تک توسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیپٹن (ر) محمد صفدر ،رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنمائوں اورکارکنان کی عبوری ضمانت میں30ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رخصت پر ہونے کے باعثڈیوٹی جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔کیپٹن (ر) محمدصفدر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کی ۔عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے سماعت 30ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں