سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام

بدھ 23 ستمبر 2020 13:43

سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے سعودی فرمانروا ،خادم حرمین شریفین شاہ محمد سلمان اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے 90ویںقومی دن کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھجوایاہے ۔

(جاری ہے)

ساجد میر نے شاہ سلمان اورشہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔

سعودی عرب پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے،حرمین شریفین کی وجہ سے پورے عالم اسلام کی عقیدت کا مرکز ہے،سعودی عرب کی سلامتی واستحکام عالم اسلام کا استحکام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں