لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 18ملز مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

بدھ 23 ستمبر 2020 14:37

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 18ملز مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو دیگر 18 مل مالکان کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے العربیہ شوگر ملز سمیت دیگر 18 شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں چیف سیکرٹری پنجاب ‘ ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار العریبیہ شوگر مل سمیت دیگر نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 2017 سے 2019 تک کسانوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کاروائی شروع کی ہے تو اس دوران ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے شوگر ملز کے خلاف کاروائی کیلئے اشتہار بھی جاری کیا جس میں گنا سپلائی کرنے والے کسانوں سے تحریری شکایات مانگی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں