اگر نوازشریف کو پارلیمانی لیڈرز کی آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس سے ملاقات کا علم نہیں تو میں اسکا ذمہ دار نہیں: شیخ رشید

ساڑھے تین گھنٹے ہونیوالی ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات، ساری صورتحال پر بات ہوئی، آج پریس کانفرنس کروں گا: وزیر ریلوے

بدھ 23 ستمبر 2020 17:26

اگر نوازشریف کو پارلیمانی لیڈرز کی آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس سے ملاقات کا علم نہیں تو میں اسکا ذمہ دار نہیں: شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو کہہ رہے ہیں کہ ملاقات نہیں ہوئی میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ کسی بھی ٹی وی چینل پر آ جائیں میں ثبوت پیش کرتا ہوں ، اگر نواز شریف کو اس ملاقات کا علم نہیں ہے تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں ، آج ( جمعرات) فیصل آباد میں اس حوالے سے پریس کروں گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ 16 ستمبر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سے پارلیمانی لیڈروں کی ملاقات کو انگریزی اخباروںنے مختلف رنگوںمیں پیش کیا جس پر میں نے اصل صورتحال پیش کی ، جتنے بھی لیڈ رز تھے سب نے ملاقات کی ۔ مریم صاحبہ جو کہہ رہی ہیں کہ ملاقا ت نہیں ہوئی یا نواز شریف کو اس کی خبر نہیں تھی میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایک نہیںدو ملاقاتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

میں آج ( جمعرات )کو پانچ بجے فیصل آباد میںپریس کانفرنس کروں گا ۔ساری قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ ملاقات گلگت بلتستان کے انتخابات اور صوبہ بنانے کے حوالے سے تھی اور اس میں ساری سیاست پر بھی ساڑھے تین گھنٹے بات چیت ہوئی ، اس سے کچھ عرصہ قبل جو ملاقات ہوئی اس میں ساڑھے پانچ گھنٹے بات چیت ہوئی یہ ڈنر تھا ، جبکہ16ستمبر کی ملاقات سلاد اور چائے پر تھی ۔

اگر یہ لوگ مجھے چیلنج کر رہے ہیں تو بلاول بھٹو اور شہباز ریف کو چیلنج کر تاہوں کہ آپ کسی بھی ٹی وی چینل پر آ جائیںمیںثبوت پیش کرتا ہوں کہ سب لیڈروں کی ملاقات ہوئی ،اگر نواز شریف کو اس ملاقات کی خبر نہیں تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں ،یقینا انہیںکچھ عرصہ پہلے ہونے والی ملاقات کا بھی پتہ نہیں ہوگا ، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ دسمبر یا جنوری میں (ن) لیگ سے (ش) لیگ نکلے گی ۔ یہ چاہتے ہیںکہ مارچ میں سینیٹ کے انتخابات کو سبوتاژ کیا جائے لیکن یہ اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں