دل کے عارضے میں مبتلا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کو دوسری زندگی مل گئی

سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کارڈیالوجی ہسپتال میں محمد حنیف کا 5 گھنٹے طویل آپریشن کامیاب

بدھ 23 ستمبر 2020 20:45

دل کے عارضے میں مبتلا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کو دوسری زندگی مل گئی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) دل کے عارضے میں مبتلا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے قیدی محمد حنیف کو دوسری زندگی مل گئی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کارڈیالوجی ہسپتال میں قیدی محمد حنیف کا بدھ کے روز5 گھنٹے طویل آپریشن کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدارنے قیدی محمد حنیف اور اہل خانہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ قیدی محمد حنیف کا علاج معالجہ کراکے ریاست نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔

دریں اثناء کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے آپریشن کے بعد قیدی مریض کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کمشنر نے اپنی نگرانی میں قیدی مریض کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کرایا۔کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ محمد حنیف کے مکمل صحت یاب ہونے تک حکومت پنجاب مکمل کفالت کریگی۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ کے دوران قیدی محمد حنیف نے اپنے علاج کی اپیل کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں