وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کاچونیاں کے علاقے میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزموںکی گرفتاری کا حکم

بدھ 23 ستمبر 2020 20:45

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کاچونیاں کے علاقے میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس، ملزموںکی گرفتاری کا حکم
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے چونیاں کے علاقے میں 5 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اورمقتولین کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں