وزیراعلی پنجاب لاہور شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہم ، ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عہدے سے فارغ

اب غفلت کی کسی کے پاس گنجائش نہیں،کام کرنے والے ہی پنجاب میں رہیں گے : عثمان بزدار

بدھ 23 ستمبر 2020 21:15

وزیراعلی پنجاب لاہور شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہم ، ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عہدے سے فارغ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدارنے واضح ہدایات کے باوجود شہر میں صفائی کے انتظامات میں بہتری نہ لانے پر ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہ زیب حسنین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شہر میں کوڑا کرکٹ کو اٹھانا اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری ہے لیکن واضح ہدایات کے باوجود زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی نہیں بنایا گیا اور شہر میں صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برتی گئی اورایسا تساہل کسی بھی صورت برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب غفلت کی کسی کے پاس گنجائش نہیں۔کام کرنے والے ہی پنجاب میں رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں