صدررجب طیب اردگان کو پاکستان کی عوام کا سلام: مونس الٰہی

عالم اسلام ترک صدر کے نقش قدم پر چلے تو کشمیر کی آزادی کا دن دور نہیں

بدھ 23 ستمبر 2020 21:29

صدررجب طیب اردگان کو پاکستان کی عوام کا سلام: مونس الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو باور کرانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و ستم کی مذمت پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان کے عوام دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مونس الٰہی نے کہا کہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر کے پاکستان اور کشمیر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی جارحیت سے آزادی کیلئے عالم اسلام اگر ترکی کے صدر کے نقش قدم پر چلے تو وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں