وزیر صحت پنجاب سے چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات

پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں ٌصوبہ بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد یاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں : چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ

بدھ 23 ستمبر 2020 21:49

وزیر صحت پنجاب سے چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے دفترمیں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ڈاکٹریاسمین راشد اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے کوروناوائرس پر قابو پانے پروزیر صحت کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں کوروناوائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجارہاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ کوروناوائرس کے دوران شہیدہونے والے ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجو ہ نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں۔وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناچاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں