وزیر اعظم کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا

بدھ 23 ستمبر 2020 23:55

وزیر اعظم کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے 21مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے 21 مزید پروازوں کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا۔گزشتہ رات سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے وزیر اعظم سے سعودی عرب جانے والوںکی پریشانی اور بے پناہ رش کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔

(جاری ہے)

اعلی سطحی سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے بعد صرف قومی ایئر لائن کو سعودی عرب کی جانب سے خصوصی طور پر مزید پروازوں کا اجازت نامہ مل گیاہے ۔وزیر اعظم کی مداخلت کے ساتھ 21 مزید پروازوں کے سسٹم میں آنے کے بعد پی آئی اے کی صلاحیت 25500افراد کی ہو گئی ہے، یہ تمام افراد 30 ستمبر سے پہلے سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ پی آئی اے نے 15 ستمبر کو اجازت ملتے ہی بکنگ کا آغاز کر دیا تھا تاہم زیادہ تر اقامے جو 30 ستمبر کو مدت پوری کر رہے ہیں کی وجہ سے پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے پاس غیر معمولی رش ہو گیا تھا، کچھ عناصر نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کئی گنا مہنگے ٹکٹس فروخت کرنے شروع کر دئیے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں