عالمی شہرت یافتہ واٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر شکیل خان پنجاب آب پاک اتھارٹی نئے چیئرمین مقرر

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب نے عالمی شہرت یافتہ واٹر ایکسپرٹ ڈاکٹر شکیل خان کو پنجاب آب پاک اتھارٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ،بین الاقوامی تجربہ یافتہ ڈاکٹر شکیل خان دنیا کے 18 سے زیادہ ممالک میں پانی کے منصوبوں کے پروجیکٹس پر کام کر چکے ہیں۔ڈاکٹر شکیل خان ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی)اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ساتھ 24 سالوں سے زائد تک منسلک رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شکیل کی مہارت اور خدمات پر ایشین ڈولپمنٹ بینک ان کو متعدد ایوارڈز سے نواز چکی ہے۔ ڈاکٹر خان پی ایچ ڈی سول انجینئر ہیں جو کولوراڈو اسٹیٹس یونیورسٹی ، امریکہ سے آنرز کے ساتھ فارغ التحصیل ہیں۔چیئرمین منتخب ہونے پر ڈاکٹر شکیل خان نے کہا اپنی قوم کی خدمت کے جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو بے چین ہوں۔ ان کا ماننا ہے کہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہوتی ہے اور جب یہ آپ کا اپنا ملک ہو تو جزبہ جنون کی حد تک بڑھ جاتا ہے۔ لوگوں تک صاف پانی کی فراہمی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ جسکو یقینی بنائے جانے کا ہماراعزم ہے۔ یقین رکھتا ہوں کہ اللہ نے جس خاص مقصد کے لئے منتخب کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں