ڈاکٹر راغب نعیمی پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے رکن تعینات

جمعرات 24 ستمبر 2020 08:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) معروف مذہبی سکالر مولانا راغب نعیمی کو پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا 3 سال کے لئے رکن تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مولانا ڈاکٹر راغب نعیمی کی بطور سینیڈیکیٹ رکنیت کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جبکہ پنجاب یونیورسٹی حکام نے ترقی ملنے پر یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ ڈاکٹر راغب نعیمی کو اسلامی سکالر ان جیوریسپروڈنس کی خالی سیٹ کے محاذ تعینات کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں