پیپلز پارٹی کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے جارہی ہے‘قمر زمان کائرہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:00

پیپلز پارٹی کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے جارہی ہے‘قمر زمان کائرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اس کٹھ پتلی حکومت سے نجات کیلئے ملک بھر میں احتجاج شروع کرنے جارہی ہے اور اس ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے ہر جمہوری راستہ استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کیا کہ ہم احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔عمران خان کو اقتدار سے نکالے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔کٹھ پتلی حکومت سے کسی قسم کی بہتری کی امید نہیں۔انہوں نے معیشت، امن وامان اور خارجہ پالیسی سب کچھ تباہ کر دیا۔ہر کوئی اب اس حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی بہت مشکل بنا دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں