اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان کی پارٹی ہار جائے گی، عارف حمید بھٹی

آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں یہ بات طے ہے کہ ہم نے استعفی نہیں دینا،اپوزیشن استعفیٰ دے دیتی ہے تو اس حکومت کا چلنا نا ممکن ہوجائے گا، تجزیہ کار کی نجی ٹی سے گفتگو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 25 ستمبر 2020 10:42

اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان کی پارٹی ہار جائے گی، عارف حمید بھٹی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 ستمبر 2020ء) اگر اس وقت الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی ہار جائے گی۔ اپوزیشن کسی صورت استعفیٰ نہیں دے گی۔ .پیپلز پارٹی کے پاس سندھ ہے جس کا ملک کا دوسرا بڑا بجٹ ہے۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو میں یہ بات طے ہے کہ ہم نے استعفی نہیں دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلی شرط یہ رکھی تھی کہ پہلے استعفے لکھو تو میں آپ پر اعتبار کروں گا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جماعتیں ایک دوسرے پر اعتبار نہیں کر رہیں۔اگر اپوزیشن استعفیٰ دے دیتی ہے تو اس حکومت کا چلنا نا ممکن ہوجائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے اگر الیکشن ہوئے تو عمران خان کی جماعت ہار جائے گی۔

(جاری ہے)

تجزیہ کارکا مزید کہنا تھا کہ ان سے 4وزیروں سے ملاقات ہوئی انہوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ہماری ناقص کارکردگی ہے حلقوں میں نہیں جا سکتے الیکشن نہ کروانا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفے دو، بسم اللہ کرو، ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کونسی بات کر دی جو اودھم مچ گیا۔

کیا آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز نہیں بلاول سے پوچھیں میں نے اس کا بگاڑا کیا ہی بلاول نے گزشتہ روز تین بار میرا نام لیا۔ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو بتاتیں شیخ رشید کس کا نام ہے۔ وزیر ریلوے نے دعویٰ کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سمیت سب عسکری قیادت سے ون ٹو ون ملاقاتیں کرتے ہیں۔

ہفتے کو لاہور میں ہر لیڈر کو بے نقاب کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول کہتے ہیں کہ اگر شیخ رشید جس میٹنگ میں ہوگا تو نہیں جاؤں گا۔ میں انھیں جواب دے سکتا ہوں لیکن اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب قومی سلامتی کمیٹٰی کا ممبر تھا۔ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر ببانگ دہل کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ میں اقتدار چھوڑ سکتا ہوں لیکن شریف برادران کو کبھی این آر او نہیں دونگا۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف اسی فوج کو آنکھیں دکھا رہا ہیں جس کی گود میں آ کر وزیر بنے۔ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں