پولیس کی آٹھ خصوصی ٹیمیں 17روز گزرنے کے باوجود موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کر سکیں

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ،قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی تلاش جاری

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:49

پولیس کی آٹھ خصوصی ٹیمیں 17روز گزرنے کے باوجود موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو گرفتار نہ کر سکیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) پولیس کی آٹھ خصوصی ٹیمیں 17روز گزرنے کے باوجود لاہور سیالکو ٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار نہ کر سکیں ، ملزم پولیس کو3 بار چکمہ دیکر فرار ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد سترہ روز کے بعد بھی پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عابد کو گرفتار کرنے کے لیے آٹھ خصوصی ٹیمیں کام کررہی ہیں ، ٹیموں میں سی ٹی ڈی،سپیشل برانچ اورکوئیک رسپانس فورس سمیت دیگر تشکیل دی گئی ٹیمیں شامل ہیں، پولیس نے ملزم عابدکوبلیک لسٹ میں بھی شامل کررکھاہے جبکہ ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈبھی بلاک کرا دیا گیاہے۔ملزم کی گرفتاری کیلئے پچیس لاکھ روپے کا انعام مقرر کر کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کچے کے علاقوں میں بھی مخبری کا نیٹ ورک تیز کر دیا ہے۔جبکہ پولیس قبائلی علاقوں میں بھی ملزم کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں