منشا ء بم کے بیٹے کی جانب سے 26 پلاٹوں کی ملکیت کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے منشا ء بم کے بیٹے طارق منشا ء کی جانب سے 26 پلاٹوں کی ملکیت کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے طارق منشا ء کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ جوہر ٹائون میں 26 پلاٹس میری سکیم کیلئے حاصل کردہ اراضی کے بدلے میں دیئے گئے، اتھارٹی کی منظوری کے باوجود ایل ڈی اے پلاٹوں کی ملکیت منتقل نہیں کررہا۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ جوہر ٹائون میں واقع 26 پلاٹ درخواست گزار کے قبضے میں ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت ایل ڈی اے کو ان پلاٹوں کی ملکیت منتقل کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں