بلدیاتی الیکشن سے قبل من پسند بیورکریٹ کی تعیناتی نے سوالات کھڑے کردیے ہیں‘عظمی بخاری

پنجاب کی عوام نے تبدیلی کا جعلی جھانسہ دیکھ لیا ہے،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی چھترول ہو گی

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:51

بلدیاتی الیکشن سے قبل من پسند بیورکریٹ کی تعیناتی نے سوالات کھڑے کردیے ہیں‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر احمد جاوید بلدیاتی انتخابات کیلئے کافی حد تک کام مکمل کرچکے تھے،ڈاکٹر احمد جاوید ایک پروفیشنل بیوروکریٹ ہیں ،ڈاکٹر احمد جاوید نے حکومتی ارکان کی مرضی سے سکیمیں تیار کرنے پر اعتراض کیا تھا۔میونسپل سروسز پروگرام فیز ٹو پر بھی ڈاکٹر احمد جاوید نے اعتراض اٹھایا تھا۔

عثمان بزدار نے نئے سیکرٹری کو حکومتی ارکان کی مرضی کی سکیمیں تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔عثمان بزدار نے اپنے قریبی بیوروکریٹ طاہر خورشید کو نیا سیکرٹری لوکل گورمنٹ تعینات کردیا ہے۔ایک طرف پنجاب حکومت کورونا کی وجہ الیکشن کمیشن میں الیکشن کے التواء کی درخواست دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بزدار سرکار یہ ڈرامے بازیاں بھی کررہی ہے۔بلدیاتی الیکشن سے قبل من پسند بیورکریٹ کی تعیناتی نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

عثمان بزدار پری پول دھندلی کے منصوبے بنارہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) جلد پنجاب حکومت کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات عدالت میں چیلنج کرے گی۔بلدیاتی الیکشن میں شکست کا خوف عمران خان کے سر پر سوار ہے۔پی ٹی آئی پنجاب میں بلدیاتی الیکشن جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی۔لیکن پنجاب کی عوام نے تبدیلی کا جعلی جھانسہ دیکھ لیا ہے۔بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی چھترول ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں