مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کا معاملہ،لیگ (ن) کے 24ارکان نے پولیس کے رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروادی

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:51

مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کا معاملہ،لیگ (ن) کے 24ارکان نے پولیس کے رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کا معاملہ،مسلم لیگ (ن) کے 24ارکان نے پنجاب پولیس کے رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔تحریک استحقاق لیگی رکن سمیع اللہ خان،رانا مشہود ،عمران نذیر،پیر اشرف رسول،بلاول یاسین ،عظمیٰ بخاری و دیگر نے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

تحریک استحقاق کے متن میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب آفس میں پیش ہونا تھا ،اس موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی ورکرز بھی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے،اچانک پولیس نے ارکان اسمبلی اور پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شروع کردیا،پولیس کے پتھرائو اور لاٹھی چارج سے کئی ارکان اسمبلی اور ورکرز زخمی ہوئے،پولیس کے شدید پتھرائو سے مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا،سوال یہ پیدا ہوتا ہے مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ پتھر سے ٹوٹا یا کسی اور چیز سے ٹوٹا،اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی بجائے پولیس نے 25ایم پی ایز،12ایم این ایز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جبکہ مقدمے میں 2سینیٹر،ایک سابق گورنر ،دو سابقہ میئرز سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی اور ورکرز شامل کیے،پولیس کے اس رویے سے ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں