وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میںامت مسلمہ کی تر جمانی کی ‘ چوہدری سرور

دہشتگرد بھارت کا چہرہ پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے‘ گورنر پنجاب سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:05

وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میںامت مسلمہ کی تر جمانی کی ‘ چوہدری سرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کر کے سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے بات چیت کی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ یواین اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کا خطاب امت مسلمہ کی تر جمانی ہے، آج دہشت گرد بھارت کا چہرہ پوری دُنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیساتھ ساتھ امت مسلمہ کے بھی سفیر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین ،اسلامو فوبیا ،دہشت گردی اوربھارتی مسلمانوں پر مظالم سمیت دیگر ایشوز پر عمران خان نے تمام حقائق دُنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا ون پوائنٹ ایجنڈہ ذاتی وسیاسی مفادات کا تحفظ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ افواج پاکستان و دیگر ریاستی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے،عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیں گے اور ملک کو معاشی میدان میں سب سے آگے لیکر جائیں گے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے نہیں بلکہ حکومت کے بیانیہ کے ساتھ متحد کھڑے ہیں اس لیے ہم اپوزیشن کے احتجاج سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں ، تمام حالات کا بھر پور مقابلہ کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کا چیمپئن فارنیچرکا اعزاز کامیاب حکومتی پالیسیوں کا اعتراف ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان ہی ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یواین اسمبلی میں عمران خان نے کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑا ہے وہ حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا انتشار اور فساد کا ایجنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہماری حکومت 2023ء تک اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں