وزیراعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں

ماضی میں گنے کا کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا ، اسے محنت کا معاوضہ نہیں ملا، حکومت نے کاشتکار کو اس کا حق واپس کیا ہے، آئندہ سیزن میں بھی کاشتکاروں کو محنت کا پورا ثمر دیں گے، سردارعثمان بزدار

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:08

وزیراعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گنے کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں آ گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرگنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں یقینی بنائی گئی ہیں اور شوگر ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کرنے کا پابند بنایا گیا- گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو تقریباً 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ماضی میں گنے کا کاشتکار سڑکوں پر احتجاج کرتا رہا لیکن اسے محنت کا معاوضہ نہیں ملا،سابق دو رمیں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بے پناہ زیادتی روا رکھی گئی،غریب کسان طاقتور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا،تحریک انصاف کی حکومت نے کاشتکار کو اس کا حق واپس کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ سیزن میں بھی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا ثمر دیں گے، کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے،پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست حکومت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں