وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد کمیٹی تشکیل

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:08

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد کمیٹی تشکیل
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی-پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،کمیٹی ڈویژن کی سطح پر میونسپل سروسزاوراربن انفراسٹرکچرسے متعلقہ ایشوز کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کوآرڈینیشن کرے گی،کمیٹی صفائی کے انتظامات، واٹر سپلائی،سینی ٹیشن، پارکس اینڈہارٹیکلچر،ٹریفک مینجمنٹ اور پارکنگ کے مسائل کے حل کے حوالے سے مانیٹرنگ اورکوآرڈینیشن کی ذمہ دار ہوگی، ڈویژنل کمشنر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے -کمیٹی میں ریجنل پولیس آفیسر،ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا،چیف آفیسر میٹروپولیٹن / میونسپل کارپوریشن،رکن قومی اسمبلی/رکن پنجاب اسمبلی اوروزیراعلیٰ آفس کانمائندہ ممبرشامل ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں