سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کو(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی پسند نہیں کیا، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے ،

ان میں اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ جنم لے رہی ہے، عمران خان حقیقی جمہوری لیڈر ہیں جو کسی بھی مارشل لا ء کا حصہ نہیں رہے، شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا، سی پیک اہم منصوبہ ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکر ے گا، آئندہ دو سال میں طبی آلا ت کی پیداوار میں پاکستان خودکفیل ہوجائے گا، حکومت فیصل آباد میں دو سو ایکڑ اراضی پر میڈیکل انڈسٹری زون اور سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر پانچ سو ایکڑ اراضی پر ٹیکنالو جی سٹی اور نالج سٹی قائم کرنے جا رہی ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پی سی ایس آئی آر میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:38

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کو(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی پسند نہیں کیا، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے ،
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کو(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی پسند نہیں کیا، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے کیونکہ وہ محب وطن ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بات کو برداشت نہیں کر سکتے، ان میں اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ جنم لے رہی ہے،حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں،ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی سی ایس آئی آر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان حقیقی جمہوری لیڈر ہیں جو کسی بھی مارشل لا ء کا حصہ نہیں رہے،انہوں نے 22 سال جدوجہد کر کے کامیابی حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کا ادارہ ہے، اس کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا نہ ہی وہ کبھی وہاں گئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ا سی پیک اہم منصوبہ ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکر ے گا، بھارت مسلسل سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،سی پیک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،پاکستان انجینئرنگ کونسل اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے تعاون سے دو سو ایکٹر پر محیط میڈیکل انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں،کوروناوباء کے دوران میڈیکل کٹس ملک سے باہر برآمد کی گئیں،آئندہ دو سال میں طبی آلا ت کی پیداوار میں پاکستان خودکفیل ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت فیصل آباد میں دو سو ایکڑ اراضی پر میڈیکل انڈسٹری زون اور سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر پانچ سو ایکڑ اراضی پر ٹیکنالو جی سٹی اور نالج سٹی قائم کرنے جا رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ طبی آلات کی پیداوار میں پاکستان خود کفیل ہو چکا ہے، اس وقت ملک میں 1100 وینٹی لیٹرز تیار ہو رہے ہیں، پاکستان بیلجیئم اور امریکہ کو معیاری سینیٹائزر اور فرانس کو وینٹیلیٹرز برآمد کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ دو بڑے یونٹس لگائے جا رہے ہیں جو ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی سوئی تیار کریں گے جو ایک دفعہ کے بعد ناقابل استعمال ہو گی، ویکسین کی تیاری اگلے سال مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے تعاون سے دو سو ایکٹر پر محیط میڈیکل انڈسٹریل زون بنا نے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت طے پا نے سے ملک میں میڈیکل انڈسٹری کے میدان میں بہتری آئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں