مسلم لیگ(ن)نے رکن اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رکنیت معطل کردی

جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے شوکاز نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)نے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رکنیت معطل کردی ۔پنجاب کے صدرراناثنا اللہ کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے میاں جلیل احمد شرقپوری کوشوکاز نوٹس جاری کر کے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قطعاًقابل قبول نہیں ،اگر میاں جلیل احمد شرقپوری نے سات روز میں جواب نہ دیا تو قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

جواب نہ آنے کی صورت میں مسلم لیگ (ن)الیکشن کمیشن میں سے رابطہ کرے گی ۔مسلم لیگ(ن)الیکشن کمیشن سے میاں جلیل کو اسمبلی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کے لئے ریفرنس دائر کرے گی۔ یادرہے کہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے گزشتہ روز اے پی سی میں کی گئی نواز شریف کی مخالفت کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں