تنظیم سازی اندھیرے میں ہو تو آفٹر شاکس ہڈیاں ٹوٹنے کے ہوتے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

یہ پہلی تنظیم سازی ہے جو رات 2 یا 3 بجے ہوتی ہے ، اب سے دن کے روشنی میں ہونی چاہیے رات کے اندھیرے میں تنظیم سازی ’وارے‘ میں نہیں ، وزیر اطلاعات پنجاب کی نیوز کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 ستمبر 2020 16:10

تنظیم سازی اندھیرے میں ہو تو آفٹر شاکس ہڈیاں ٹوٹنے کے ہوتے ہیں ، فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2020ء) صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں تنظیم سازی طلال چوہدری نے ایجاد کی ، یہ پہلی تنظیم سازی ہے جو رات 2 یا 3 بجے ہوتی ہے ، اگر تنظیم سازی رات کے اندھیرےمیں ہو تو آفٹر شاکس ہڈیاں ٹوٹنے کے ہوتے ہیں ، تنظیم سازی اب سے دن کے روشنی میں ہونی چاہیے رات کے اندھیرے میں تنظیم سازی وارے میں نہیں ۔

نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات پنجاب نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے پر ردعمل میں کہا کہ موجودہ واقعہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے ، جہاں طلال چوہدری کی حرکت پر صرف مسلم لیگ ن نہیں بلکہ تمام سیاسی ورکرز کا سر شرم سے جھک گیا ، یہ بیگم صفدر صاحبہ کا پہلا امتحان ہے ، وہ خود بھی خاتون ہے اور کہتی ہیں کہ خواتین کو بہت جدوجہد کرنا پڑتی ہے ، تو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کب اس کو پارٹی سے کب نکالتی ہیں ، میرے پاس کل صبح 6 بجے تک ایک ایک ویڈیو شواہد کے ساتھ میرے پاس آ گئی تھی ، میں نے نہ کوئی بیان دیا نہ کوئی ٹویٹ کیا ، یہ میری پارٹی کی پالیسی ہے کہ کسی کی نجی زندگی کے بارے میں نہیں بتانا لیکن جب ن لیگ نے اس کو منفی رنگ دینا شروع کیا ، تو میں نے پہلا بیپر 4 بجے دیا، میں نے کسی بھی بیپر میں محترمہ کا نام نہیں لیا ، ایک اینگل میں نے بیان کیا ۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا کہ پارٹی میں خواتین کے حوالے سے طلال کے پچھلے 2 سال سے مسائل چل رہے تھے ، اس کو اتنی آسانی سے معاف نہیں کیا جائے گا ، اس کی انویسٹی گیشن ہو گی ، اور اس کیس کو پوری طرح سے انویسٹی گیٹ کر کے کارروائی ہو گی ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کی تقریر کے بعد ن لیگ میں بغاوت ہو گئی ہے ، ن لیگ میں 50ے قریب ایم پی ایز ہیں جو نواز شریف اور بیگم صفدر کی پاکستان مخالف اور را ، مودی اور پرو آر ایس ایس ان سے باغی ہوئے ہے،ن لیگ کی اپنی لیڈر شپ اور اپنے ایم پی ایز اور ایم این اے کے اندر غم اور غصے کی لہر دور گئی ہے ، جلیل صاحب سامنے آ گئے ہیں، میں باقی بھی تمام ان ایم پی ایز اور ایم این ایز سے گزارش کروں گا کہ فرنٹ فٹ پر آ کر الطاف حسین ٹو کی پالیسی کے خلاف بات کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں