مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا امکان

مولانا فضل الرحمان نے 3 ارب کی زمین بیچی ہے،اندیشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے۔ ہارون الرشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 28 ستمبر 2020 10:47

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان گرفتار ہو جائیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید نے سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان  نے 3 ارب کی زمین بیچی ہے اس لیے ان کی گرفتاری کا اندیشہ ہے۔

یہ زمین مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں بیچی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کیا وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے ہیں۔خاص طور پر شہباز شریف ایسی بات کرتے ہیں کہ جیسے ان کے بیانات سے عوام سمجھے کہ انہوں نے کرپشن کی ہی نہیں۔شہباز شریف بھائی کو ناراض نہیں کرتے لیکن ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اداروں سے لڑائی نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

لیکن ان کے بھائی نواز شریف تو فوج کے خلاف بات کرتے ہیں جو کہ آئین کے بھی خلاف ہے۔ہارون الرشید نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل مولانا کی قریبی شخصیت کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔مولانا فضل الرحمن کو بھی نیب طلب کر چکی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربر اہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا، مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبرکو طلب کیا جائے گا ،سربراہ جے یوآئی ف سے آمدن سے زائد اثوں کے بارے سوالات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرز نے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات کرنے خیبرپختونخواہ کو احکامات جاری کردیے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ایم اے کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ اسی طرح مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان پر بھی غیرقانونی بھرتیوں اور مشینری کی خریدوفروخت میں کرپشن کا الزام ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں