سی سی پی او لاہور کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیوں میں 32اشتہاری گرفتار کرلیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 ستمبر 2020 11:28

سی سی پی او لاہور کی ہدایات پر پولیس کی کاروائیوں میں 32اشتہاری گرفتار کرلیے گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) 12 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 32 اشتہاری ملزمان گرفتار تھانہ ساندہ کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار راہبری کے مقدمات میں ملوث 02 اور بجلی چوری کے مقدمات میں مفرور 03 اشتہاری ملزمان گرفتار، ، چیک ڈس آنر 06 اشتہاری ملزم، فراڈ کے مقدمات میں 02 اشتہاری ملزم گرفتار چوری کے مقدمات میں 02 اشتہاری، جبکہ امانت میں خیانت کا 01 اشتہاری ملزم گرفتار 12 گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ پر 07 مقدمات، منشیات کے 13 مقدمات درج کئے گئے، سنگین واداتوں میں ملوث 02 گینگ بھی دھر لئے گئے، ون ویلنگ کی خلاف ورزی پر 05 مقدمات درج کئے گئے ، لاہور پولیس قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کئے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیاشتہاریوں کیخلاف موثر کارروائی کرنے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں