منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر شہباز شریف گرفتار

پیر 28 ستمبر 2020 16:07

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر شہباز شریف گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) لاہورہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوگرفتار کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے پیر کو شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی اور تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ادوار میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف نے قومی خزانے کے ایک ہزار ارب روپے بچائے۔ انہوں نے آج تک بطور ممبراسمبلی تنخواہ تک وصول نہیں کی۔ شہباز شریف کے وکیل نے مزید کہا شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھی کوئی ثبوت موجود نہیں نہ ہی کسی گواہ نے یہ گواہی دی ہے کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی۔ شہباز شریف کی ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں