اس ملک میں اگراحتساب اورانصاف ہوتا تو شہبازشریف نہیں عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا‘مریم نواز

وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی‘مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا ٹویٹ

پیر 28 ستمبر 2020 16:53

اس ملک میں اگراحتساب اورانصاف ہوتا تو شہبازشریف نہیں عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا‘مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اگر اس ملک میں احتساب اورانصاف ہوتا تو شہبازشریف نہیں عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ شہبازشریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا ، اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کے ساتھ کھڑا رہا یہ انتقامی احتساب نوازشریف اوراس کے ساتھیوں کا حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔

انہوںنے کہاکہ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ آپ شہبازشریف کو گرفتار کر کے بھی اپنے جھوٹے اورجعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے ۔شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کئے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا ہم سب شہبازشریف کے ساتھ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں