آئی جی پنجاب انعام غنی کا جہلم میں سابق تحصیل ناظم طاہر آصف کی ہلاکت کا نوٹس

پیر 28 ستمبر 2020 20:56

آئی جی پنجاب انعام غنی کا جہلم میں سابق تحصیل ناظم طاہر آصف کی ہلاکت کا نوٹس
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے جہلم میں سابق تحصیل ناظم طاہر آصف کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی تھی جس پر جہلم پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنڈی سید پور جلالپور شریف زیر قیادت طاہر آصف بعمر قریب 60سال ہمراہ 70/80افراد نے مین روڈ جلالپورشریف کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔

قبل ازیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال دی گئی تھی جس پر مذکورہ کو بار ہا پابند کیا گیا تھا کہ وہ کوئی ایسا غیر قانونی فعل نہ کریں۔ تاہم اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر جہلم سے طاہر آصف کے ڈیٹینشن آرڈر جاری کروائے گئے اور آج باقاعدہ گرفتاری کے لیے ان کو اور 10/15اشخاص کے ہمراہ تھانہ جلالپورشریف لایا گیا تاکہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

دوران حراست ان پر کسی بھی قسم کا کوئی تشدد یا مار پیٹ نہ کی گئی۔ جبکہ انکی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال جلالپورشریف شفٹ کیا گیا۔ہسپتال میں دوران علاج و معالجہ وہ جانبر نہ ہو سکے اور انکی وفات ہو گی متوفی دل کے عارضہ میں بھی مبتلا تھا۔ تھانہ کی CCTVفوٹیج میں باقاعدہ اس کا ریکارڈ موجود ہے۔مزید اس سلسلہ میں DSPپنڈدادنخان سرکل کو انکوائری مارک کی گئی ہے جو اس کی مکمل تفصیلی رپورٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو اندر معیاد 7یوم میں پیش کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں