شہباز شریف نیب کے حوالات نمبر 10 میں قید کئے گئے ہیں: ذرائع

پیر 28 ستمبر 2020 22:26

شہباز شریف نیب کے حوالات نمبر 10 میں قید کئے گئے ہیں: ذرائع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی درخواست عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب شہباز شریف کو گرفتار کر کے نیب آفس لے گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کو حوالات نمبر 10 میں رکھا ہے جبکہ نیب نے شہباز شریف کو حوالات میں رکھنے کے سلسلے میں تمام انتظامات پہلے سے کر رکھے تھے۔ نیب نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے نیب آفس کے باہر اینٹی رائٹ فورس کی 5 ڈویژنیں تعینات کر رکھی تھیں جبکہ شہباز شریف سے تفتیش کے دوران نیب کی تفتیشی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں