شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف پارٹی معاملات سنبھالیں گے

مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعےپارٹی راہنماؤں کو ہدایات جاری کیا کریں گے: نائب صدرمسلم لیگ (ن)مریم نواز

Hassan Shabbir حسن شبیر پیر 28 ستمبر 2020 20:23

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نواز شریف پارٹی معاملات سنبھالیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-28 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے قومی احتساب بیورو کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے پارٹی معاملات سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سنبھالیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا ملک میاں نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر ویڈیو لنک کے ذریعے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے مخاطب ہوں گے اور پارٹی کے امور بھی چلائیں گے، انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب سے ہوا ہے ، خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماء حمزہ شہباز بھی کرپشن کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں، خیال رہے کہ قبل ازیں لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد نیب نے شہباز شریف کوحراست میں لے لیا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے پارٹی کی ذمہ داری دوبارہ اپنے کندھوں پر لے لی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب دستاویزات کے مطابق 2008 سے 2018 کے دوران شہباز شریف نے پبلک آفس کا عہدہ سنبھالا۔ سرکاری عہدہ حاصل کرنے کے بعد شہبازشریف کے اثاثوں میں حیرن کن اضافہ ہوا۔نیب دستاویزات  کے مطابق 10 سال میں شہباز شریف اور ان کی فیملی کے اثاثے 7 ارب 38 کروڑ 20 لاکھ ہوگئے۔ شہبازشریف فیملی نے سیاست میں آنے کے بعد 2 ہزار 770 ملین سے 13 کمپنیاں بنائیں، جبکہ شہباز شریف نے 2 ارب 40 کروڑ سے تین بے نامی کمپنیاں بنائیں،نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے سیاست میں آنے سے قبل ان کی جائیداد سے میل نہیں کھاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نیب کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں