شہبازشریف کا حوصلہ بلند ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑظلم پر جھکنا نہیں مقابلہ کرنا ہے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کو شکست دے گی غ* ریفرنس دائر ہونے کے بعد گرفتاری انتقامی کارروائی کا حصہ ہے : مریم اورنگزیب

منگل 29 ستمبر 2020 22:11

شہبازشریف کا حوصلہ بلند ہے ،نیب نیازی گٹھ جوڑظلم پر جھکنا نہیں مقابلہ کرنا ہے، رانا ثناء اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدرراناثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیب ایجنٹ کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے ،موجودہ نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہے اس ٹولے کو ملک سے دور کیاجائیگا،مشکل وقت (ن) لیگ پر نہیں پاکستان اور عوام پر مشکل وقت ہے ،(ن) لیگ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی اور حکومت کو شکست دے گی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شہبازشریف نے عدالت میں اپنا کیس خود لڑا ہے،شہبازشریف کا حوصلہ بلند ہے ،اپنے اور اپنی جماعت کیلئے پیغام ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑظلم پر جھکنا نہیں مقابلہ کرنا ہے۔پی ڈی ایم کے فیصلوںپر پوری یکسوئی سے عمل کیاجائے۔

(جاری ہے)

موجودہ نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہے اس ٹولے کو ملک سے دور کیاجائیگا۔

نیب نیازی ظلم کے خلاف جدوجہد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے عدالت میں کہاکہ 25ہزار پیجز ہیں کسی گواہ کا لفظ لائو جو تمام والیمز میں ایک گواہ نے شہباز شریف کے خلاف الزام لگایاہو،منی لانڈرنگ کا ایک پیسہ ٹرانزیکشن میں ثابت نہ کر سکے۔شہبازشریف کے تمام اثاثے ایف بی آر و الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرہیں کوئی الزام نہ دے سکے ۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں گھٹیا گفتگو کرتا ہے اوراس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نیب ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہے ۔

نیب چیئرمین کی کوئی حیثیت نہیں ان کے ہاتھ اپوزیشن پر کھلتے ہیں انتقام و ظلم ہے ۔(ن) لیگ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی اور حکومت کو شکست دے گی۔اگلے دو دنوں میں (ن) لیگ کی لیڈر شپ اجلاس کرے گی اورشہباز شریف کے مطابق لائحہ عمل بنائیں گے۔نوازشریف ہمارے قائد ہیں ان کو خطاب کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔مشکل وقت (ن) لیگ پر نہیں پاکستان اور عوام پر مشکل وقت ہے ،عوام 120رروپے چینی اور 75روپے کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے کبھی اداروں کے ساتھ تصادم نہیں کیا ان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ ہے ،تمام ادارے اپنے اختیارات میں رہ کر خدمت کریں ۔عمران خان سے پوچھیں انہیں کون لے کر آیاہے۔(ن) لیگ نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ۔علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کیلئے شہباز شریف کو پکڑا گیا، ریفرنس دائر ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری انتقامی کارروائی کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ گرفتاری کی یہ لہر شہباز شریف کا خوف ہے، (ن) لیگ کا ڈر اور اے پی سی کا جو خوف طاری ہے اسی کی وجہ سے ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن 2018 کی طرح انجینئرنگ کرنے کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں