چونگی امرسدھوسے ن لیگ کا اہم دھڑا امین ڈوگر ، طارق ڈوگر ، شیخ اعجاز ،مشتاق میوء کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل

بدھ 30 ستمبر 2020 05:43

چونگی امرسدھوسے ن لیگ کا اہم دھڑا امین ڈوگر ، طارق ڈوگر ، شیخ اعجاز ،مشتاق میوء کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) تحریک انصاف نشتر ٹائون کے زیرِاہتمام چونگی امرسدھو نائب کے صدر مہرنعیم اللہ تاج کی صدارت میں شمولیت کی تقریب اہتمام کیاگیا ، تقریب میں چونگی امرسدھو کے معروف سیاسی خاندان او ر ن لیگ کے کارکنان امین ڈوگر ، طارق ڈوگر، شیخ اعجازاور مشتاق میوء نے اپنے ساتھیوںسمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تقریب سے امین ڈوگر ، طارق ڈوگر ، شیخ اعجاز ،مشتاق میوء نے کہاکہ نواشریف کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کرتے ہیں ، نوازشریف کو ملکی مفاد کی بجائے اپنا ذاتی مفاد عزیز ہے، نوازشریف کا ملک دشمن بیانیہ کسی صورت عوام کو قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملکی مفاد میں فیصلے کررہی ہے ، حکومتی پالیسیوں کی مکمل سپورٹ کرتے ہیںاور اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نشترٹائون کے نائب صدر مہرنعیم اللہ تاج نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے ،موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، نوازشریف کے ملک دشمن بیانیے سے ان کے کارکن لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں، لندن لیگ اور ان کے حواریوں کا مستقبل تاریک ہو چکاہے ، آنے والے دورمیںبھی تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں