ماں اپنے 5 بچوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چھوڑ کر چلی گئی

شوہر نے مقدمہ کردیا اس کے بچوں کو بھی نہیں رکھنا چاہتی ، خاتون کا موقف ۔۔ بچے روتے بلکتے رہے ماں نے کوئی پرواہ نہ کی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 30 ستمبر 2020 14:03

ماں اپنے 5 بچوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چھوڑ کر چلی گئی
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) لاہور کی عدالت میں ایک ماں اپنے 5 بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی ، خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر سے جھگڑے کے باعث بچوں کو نہیں رکھنا چاہتی ، بچے ماں سے لپٹ کر روتے بلکتے رہے ۔ ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق بچے روتے ہوئے اپنی ماں سے لپٹتے رہے جبکہ ان کی ماں کی طرف سے سکیورٹی اہلکاروں کو مسلسل یہی کہا جاتا رہا کہ بچوں کو اس سے دور کریں ، کیونکہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کو رکھنا نہیں چاہتی ، لہٰذا انہیں ان کے باپ کے حوالے کردیا جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کی رہائشی انعم نامی خاتون نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے شوہر کے خلاف درکواست دائر کی ہوئی ہے ، جب وہ پیشی پر آئی تو اپنے بچوں کو بھی عدالت میں ہی چھوڑ دیا اور کہا کہ اس کے شوہر کی طرف سے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ نہ تو بچوں کو رکھنا چاہتی ہے اور نہ ہی شوہر کے ساتھ رہے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ماں جب بچوں کو چھوڑ کر جانے لگی تو بچے روتے بلکتے رہے لیکن ماں نے ان کی ایک نہ سنی ۔

جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی طرف سے بچے ان کی پھوپھی کے حوالے کردیے گئے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت میں ایک سرکاری ملازم باپ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنے بچوں کو دفتر چھوڑ گیا تھا اور حکام سے کہا کہ انہیں آپ ہی پالیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سرکاری ہاوسنگ سوسائٹی کا کلرک نریش تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دباو میں تھا، وہ احتجاجا اپنے شیر خوار بچوں کو دفتر لے آیا اور حکام سے کہا کہ میں انہیں پالنے کے قابل نہیں رہا، جب تک تنخواہ نہیں دیتے انہیں سنبھالو۔

آفس انتظامیہ کے سمجھانے وعدے وعید پر بھی نریش نہیں مانا اور بچوں کو دفتر کے گیٹ پر چھوڑ گیا، سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بلایا جس پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر نریش کے گھر پہنچایا اور راشن کے لیے کچھ پیسے بھی دیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں