آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے لیگی رہنما کو 10 سال قید کی سزا سنا دی

سابق رکن اسمبلی چوہدری ریاض کو 5 کروڑ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی، گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 30 ستمبر 2020 14:15

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے لیگی رہنما کو 10 سال قید کی سزا سنا دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی رکن اسمبلی چوہدری ریاض کو 10 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے لیگی رہنما چوہدری ریاض کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مسلم لیگ ن محمد ریاض کو 10 سال قید اور 5 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم کے اثاثہ جات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ سابق لیگی رہنما کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔چوہدری ریاض گرفتاری پر مزاحمت کی تاہم نیب نے پولیس اہلکاروں کی مدد سے انہیں حراست میں لے لیا۔چوہدری ریاض کو عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری ریاض ن لیگ سے قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔نیب راولپنڈی نے ان کے خلاف 2005ء میں ریفرنس بنایا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں