مریم نواز 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسہ کریں گی ‘ ذرائع

جمعرات 1 اکتوبر 2020 01:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نائب صدر مریم نواز نے متحرک کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ، صوبہ بھر میں جلسے کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت کے بعد پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے صوبہ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پہلا جلسہ 16اکتوبر کو گوجرانوالہ میں کیا جائے گا۔ مریم نواز کے جلسے کیلئے لیگی رہنمائوں کو تیاریوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں