لاہور،جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث حیدر چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 1 اکتوبر 2020 18:08

لاہور،جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث حیدر چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) لاہور انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ کی کارروائی۔جیب تراشی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث حیدر چور گینگ کے 2ملزمان گرفتار۔گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ غلام حیدر عرف حیدری اور اسکا ساتھی بابر شامل۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے65 کبوتراور15 موبائل فون برآمد۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان نے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے ملزمان کو جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتا ر کیا۔ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں