ہرسال 18 اکتوبر کو مزار قائد ؒپر جا کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگائوں گا‘ کیپٹن (ر) صفدر

ماں کواپنی تکلیف بتانا اور ماں زندہ باد کہنا کوئی جرم نہیں ،فاطمہ جناح نے ووٹ کی عظمت کی بات کہی تھی ‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 20 اکتوبر 2020 13:32

ہرسال 18 اکتوبر کو مزار قائد ؒپر جا کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگائوں گا‘ کیپٹن (ر) صفدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ہیں،ووٹ کو عزت دو کی تحریک نہیں روکی ،ماں کواپنی تکلیف بتانا اور ماں زندہ باد کہنا کوئی جرم نہیں ہے ،فاطمہ جناح نے ووٹ کی عظمت کی بات کہی تھی۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات چوری کئے گئے اور ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ماں کو زندہ باد کہنا اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتا رہوں گا ،مادر ملت زندہ باد کا نعرہ لگایا تو کون سا جرم کیا ،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ،ہر 18 اکتوبر کو مزار قائد ؒپر جا کر یہی نعرے لگایا کروں گا ،مقدمات سے نہیں ڈرتا ،بابائے قوم نے پاکستان بنایا اور اسے بچانا ہمارا فرض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی نظام کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری ضمانت منظور کی ،ہم مادر ملت کے وارث ہیں ،لاہور ، پشاور اور گوجرانوالہ میں مقدمات کو بھگتیں گے ،ہمیں عدالتی نظام پراعتماد ہے ،میاں نواز شریف کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اس میں کیا غلط ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں