اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل اکتوبر 15:45

اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر کردیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اورنج لائن ٹرین کے کرائے متعلق حتمی فیصلہ طے پا گیا ہے، پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40روپے مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہر مسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔تقریب کے موقع پر وزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments