حفیظ سینٹر آتشزدگی سے اربوں روپے کا نقصان تاجر کنگال ہوگئے ‘اعظم چوہدری

حفیظ سینٹر متاثر ین کے کاروبارکی بحالی کے لیے نقصان کا ازالہ کیا جائے‘چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

منگل 20 اکتوبر 2020 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہورا عظم چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور کی سب سے بڑی کمپیوٹر و موبائل مارکیٹ کے تین فلورز میںآتشزدگی سے تاجروں کا اربوں روپے کے نقصان سے تاجر کنگال ہوگئے ہیں ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں صنعتکار سینٹر کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر شریک ہیں ۔

اعظم چوہدری نے کہا کہ حفیظ سینٹر میں روزانہ 15کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوتا ہے اور حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں ہر سال اربوں روپے وصول ہوتے ہیں اس لیے حفیظ سینٹر آتشزدگی سے متاثر ہ تاجروں کے کاروبار کی بحالی کیلئے فوری طور پر حکومت اور تاجروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور حفیظ سینٹر کے تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرکے دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تجارتی مرکز میں آتشزدگی کے سلسلہ میں گلبرگ میں یہ تیسرا بڑا واقعہ تھاآگ بجھانے واے انتظامات نہ کافی تھے۔ اگر حکومتی ادارے بروقت آتشزدگی پر قابو پالیتے تو بے پناہ مالی نقصانات سے بچاجاسکتا تھا ۔اونچی عمارتوں میں آگ بجھا نے کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے ۔ کروڑوں کی آبادی کے شہر میں ریسکیو انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بڑے نقصانات سے بچاجاسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں