لاہور میں کھلا آٹا خریدنا بڑا چیلنج بن گیا، دکانوں پر کھلا آٹا ملنا بند ہو گیا

مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا بھی دستیاب نہیں ‘دس اور پندرہ کلو والے تھیلے کی قیمت عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 اکتوبر 2020 16:05

لاہور میں کھلا آٹا خریدنا بڑا چیلنج بن گیا، دکانوں پر کھلا آٹا ملنا بند ہو گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اکتوبر ۔2020ء) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھلا آٹا خریدنا بڑا چیلنج بن گیا، دکانوں پر کھلا آٹا ملنا بند ہو گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا بھی دستیاب نہیں ہے، دس اور پندرہ کلو والے تھیلے کی قیمت عام شہریوں کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے. تفصیلات کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی مارکیٹ میں سپلائی بند ہو چکی ہے، 10 کلو کا تھیلا 480 سے پانچ سو اور 15 کلو کا تھیلا 960 روپے میں فروخت ہورہا ہے.

دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پیچھے سے آٹا کی سپلائی ہی نہیں آ رہی ہے، آٹا صرف دس اور پندرہ کے پیک میں دستیاب ہے شہر میں روزانہ دو لاکھ پچاس ہزار آٹے کے تھیلوں کی ڈیمانڈ ہے جبکہ سپلائی ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہو رہی ہے.

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ روزانہ دو سے تین کلو آٹا خرید سکتے ہیںمگر دکانوں سے مل ہی نہیں رہا ہے شہری مظہر علی کا کہنا تھا کہ کیا کریں میں تو چار دکانیں گھوم آیا کہیں آٹا نہیں مل رہا ہے، اب پندرہ کلو کا تھیلا کہاں سے خریدوںشہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا سستا تو دورکی بات، لاہور کی عام مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی ہی بہتر نہیں ہو سکی ہے.

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ دعووں کی بجائے عملی اقدامات کرے تو ان کی مشکل کسی حد تک کم ہو سکتی ہے دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے. اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مہنگائی کو قابو کرنے سے متعلق اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر ہم نے ذخیرہ اندوزی پر قابو پالیا تو صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی اور انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں