اگرآپ ووٹ کو عزت دوکے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائینگی ‘ مریم نواز

نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ہدف بنانے کی بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی جاتی تو آج قوم آپ کو بدعائیں نہ دے رہی ہوتی

منگل 20 اکتوبر 2020 21:35

اگرآپ ووٹ کو عزت دوکے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائینگی ‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی کیونکہ آج پاکستان کے ہربچے، بزرگ اور جوان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے، نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ہدف بنانے کی بجائے عوام کے مسائل پرتوجہ دی ہوتی تو آج قوم آپ کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں نہ دے رہی ہوتی ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے تکلیف صرف انہی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔جس رفتار سے محمد نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ رہا ہے اورعوام کا حکومت اورایک پیج کے خلاف رد عمل سامنے آرہا ہے عنقریب ان کو 2200افراد پر نہیں بلکہ 22کروڑ عوام پر مقدمے درج کرنے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے او روہ نیب کی طرح جعلی نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22سی35فیصد اضافہ کر دیا گیا، دو سال میں بیرونی قرضے 17ارب ڈالر بڑھ گئے، نیازی صاحب اگر اپوزیشن کو ہدف بنانے کی بجائے عوام کے مسائل پرتوجہ دی ہوتی تو آج قوم آپ کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں نہ دے رہی ہوتی ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تاجروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں