ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے،

ملکی مفادات کے خلاف ہرعمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے،عثمان بزدار 11جماعتوں کاغیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے بے وقعت ہے اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں،عوام جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی،قوم نے شرانگیز بیانیہ مسترد کردیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 20 اکتوبر 2020 22:02

ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کابلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔اپوزیشن رہنما لوٹ مار کے ذریعے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے دوست نہیں، دشمن ہیں۔ ملک دشمن بیانیہ نام نہاد لیڈروں کے ذہنی افلاس کا واضح ثبوت ہے۔

ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے۔ ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں۔سیاست نیک جذبے اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،وہ جانتے ہیں کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔11جماعتوں کاغیر فطری اتحاد اکیلے عمران خان جیسے ایماندارلیڈر کے سامنے بے وقعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بری طرح ناکام ہوئی۔

افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پرسیاست چمکانے کی کوشش کی اوراب اپوزیشن کی جانب سے اداروںکے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے۔باشعور عوام اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔قوم نے اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ یکسر مسترد کردیا ہے ۔پاکستان کی بنیادوں کو اپنے دور اقتدار میں کھوکھلا کرنے والے عناصرآج انتشارکے ذریعے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں ۔اپوزیشن رہنماذاتی مفادات کی خاطر قومی اتحاد و یکجہتی کو پارہ پارہ کر رہے ہیں - اپوزیشن جماعتوں کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں