ایف بی آر نے شہریوں کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے ’’ٹیکسرے‘‘کے نام سے ٹریکر ایپلی کیشن تیار کرلی

منگل 20 اکتوبر 2020 23:19

ایف بی آر نے شہریوں کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے ’’ٹیکسرے‘‘کے نام سے ٹریکر ایپلی کیشن تیار کرلی
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ایف بی آر نے شہریوں کے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کیلئے "ٹیکسری" کے نام سے ٹریکر ایپلی کیشن تیار کرلی۔ٹیکسرے میں شہریوں کے پلاٹس، بینک اکائونٹس، رجسٹرڈ گاڑیوں، رجسٹرڈ کاروبار اور مہنگے سکولوں میں اداکردہ فیسوں کا ریکارڈ موجود ہوگا۔ٹیکسرے میں غیرملکی دوروں سے متعلق امیگریشن ڈیٹا سمیت دیگر اہم معلومات بھی موجود ہونگی۔

ممبر آئی ٹی عاصم احمد کی زیرنگرانی ٹیکسرے ایپ چھ ماہ کے دورانیے میں تیار کی گئی ہے۔ ٹیکسرے میں شہریوں کی کسی بھی قسم کی مالی ٹرانزیکشن اور سرگرمی کا مکمل ریکارڈ ہو گا۔ بینک ٹرانزیکشن، کریڈٹ کارڈ یا مرچنڈائز مشین سے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خرید وفرخت کا ڈیٹا بھی ایپ میں موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیکسرے غیر رجسٹرڈ شدہ شہریوں کا بھی مکمل ڈیٹا رکھے گی۔

ایف بی آراثاثہ جات اور مالی سرگرمیوں کے ڈیٹا بینک پر مبنی ایپلی کیشن "ٹیکسری" جلد لانچ کرے گا۔ایف بی آر کی ایپلی کیشن "ٹیکسری" قومی شناختی کارڈ نمبر سے اثاثہ جات اور دیگر مالی سرگرمیوں کا پتہ چلائے گی۔ ٹیکسرے کئی اداروں کے ڈیٹا بیس سے براہ راست معلومات حاصل کرے گی۔ ٹیکس کلکٹرز کو "ٹیکسری" تک مکمل رسائی دی جائے گی جبکہ عام صارفین "ٹیکسری" کے ذریعے صرف اپنے اثاثہ جات اور مالی سرگرمیوں کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکسرے کے ذریعے ٹیکس چوری روکنے میں معاونت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں