شہبازشریف کا جیل میں میڈیکل مکمل ،گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت محکمہ داخلہ دے گا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف کا جیل میں میڈیکل مکمل کر لیا گیا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو بی کلاس میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو اخبار، کرسی، میز اور میٹرس مہیا کر دیا گیا۔جیل حکام کے مطابق شہباز شریف کا ڈپریشن کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی تھا، ان کا شوگر لیول بھی چیک کیا جا رہا ہے، شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت محکمہ داخلہ دے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں