سندھ پولیس نے دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کیا‘ مریم نواز

عوام خوف کی زنجیریں توڑ رہے ہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی‘ نائب صد رمسلم لیگ(ن)

منگل 20 اکتوبر 2020 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے دھونس اور جبر کے سامنے جھک جانے سے انکار کیا،شاباش سندھ پولیس ہمیں آپ پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام خوف کی زنجیریں توڑ رہے ہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، لوگوں کا آئین کی بالادستی کے لیے کھڑا ہونا خوش آئند ہے۔انہوں نے لکھا کہ اپنے گمشدہ حقوق کو واپس لینے کی عوام کی کوشش قابل تحسین ہے، سازش اور سازشی عناصر بری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں۔مریم نواز نے بلاول بھٹو کے دو ٹوک موقف اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے، اداروں کو تباہ کرنے کا راگ الاپنے والوں کو یہ اچھے سے پتا چل گیا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں