شہباز شریف کا جیل میں میڈیکل مکمل ، کرونا ٹیسٹ بھی لیاگیا ،بی کلاس میں رکھا جائیگا

مسلم لیگ(ن) کے صدکو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت محکمہ داخلہ دے گا‘ جیل حکام

منگل 20 اکتوبر 2020 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمدشہباز شریف کا جیل میں میڈیکل مکمل کر لیا گیا، کرونا ٹیسٹ بھی لیاگیا ، شہباز شریف کو بی کلاس میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جیل حکام کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو اخبار، کرسی، میز اور میٹرس مہیا کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کا ڈپریشن کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی تھا، ان کا شوگر لیول بھی چیک کیا گیا ، شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت محکمہ داخلہ دے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں