نائجیریا میں ہجوم پر فائرنگ،پچاس افراد ہلاک درجنوں زخمی

عوام کے پرامن احتجاج پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کر ڈالی

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 21 اکتوبر 2020 07:46

نائجیریا میں ہجوم پر فائرنگ،پچاس افراد ہلاک درجنوں زخمی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2020ء) نائجیریا کے شہر لاگوس میں ہزاروںکی تعداد میں عوام اکٹھے ہیں اور وہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔اتنی زیادہ تعداد میں مظاہرین پچھلے ایک ہفتے سے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر ہیںمگر ان کے مذاکرات ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔تاہم کچھ دیر قبل دس ہزار کے قریب کا ایک ہجوم احتجاج کرتا ہوا مین سڑک پر آیا اور جب وہ لاگوس شہر کے لیکی ٹول گیٹ کے سامنے پہنچا تو پولیس کے بیس افراد سامنے آئے اور انہوں نے بغیر اعلان کیے براہ راست گولیاں برسا دیں۔

پولیس کی فائرنگ سے پچاس افراد موقعہ پر جاںبحق ہو گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مظاہرین نہتے تھے اور انہوں نے کسی قسم کاپرتشدد احتجاج نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پولیس نے یہ اقدام کرفیو توڑنے پر کیا ہے کیونکہ کچھ دن قبل سے ان مظاہروں سے تنگ آ کر انتظامیہ لاگوس شہر میں کرفیو نافذ کر چکی ہوئی ہے۔

اور جب مظاہرین نے کرفیو توڑا تو انتظامیہ حرکت میں آ کر اتنے نہتے افراد کی جان لے بیٹھی۔پولیس نے نہ مذاکرات کیے اور نہ ہی اعلان کیا کہ وہ گولیاں برسانے والے ہیں۔جبکہ مظاہرین نے زخمیوں کے لیے طبی امداد کے لیے جب کہا تو پولیس نے طبی عملے کو بھی مظاہرین کی مدد کرنے سے منع کر دیا اور بہت سارے زخمیوں نے سڑک پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔یاد رہے کہ یہ مظاہرین پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جن کے مظالم سے یہ تنگ آئے ہوئے ہیں۔

پولیس یونٹ کا اسپیشل اینٹی رابری اسکواڈ جو کہ عوام کے تحفظ کے لیے تھا اس نے عام پر مظالم ڈھا رکھے تھے جس سے متعلق کئی روز سے مظاہرین سڑکوں پر تھے اور انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان اب تک مذاکرات کامیاب نہیں ہو پائے تھے اور آج انتظامیہ میں پر امن مظاہرین پر گولیاں برسا کر تاریخ میں ایک اور ظلم درج کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں